اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنسنی خیزی سے بھرپور ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز یکم نومبر (جمعہ) سے ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے 6 رکنی پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ روانہ ہوچکی ہے .
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فہیم اشرف کی قیادت میں گزشتہ شب براستہ بنکاک، ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوئی .
ٹیم میں آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق شامل ہیں .
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک کھیلا جائے گا . اس ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے . پاکستان ٹیم پول ’سی‘ میں انڈیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ شامل ہے .
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم نومبر کو یو اے ای اور دوسرا میچ انڈیا سے کھیلے گی . ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی . کوارٹر فائنل 2 نومبر جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے .
واضح رہے کہ سکسز ٹورنامنٹ 7 سال بعد کھیلا جارہا ہے . 2017 میں کھیلے گئے سکسز ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا . پاکستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ 5، 5 بار ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں .