بختاور بھٹو نے میر حاکم کے استقبال کی تصاویر شئیر کر دیں

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے ننھے مہمان کے گھر میں کیے جانے والے استقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں . تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بختاور بھٹو اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچی .

گھر پہنچنے پر بختاور بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا جس کی تصویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کا ایک حصہ ڈھیروں تحائف اور کھلونا سے بھرا ہوا ہے جبکہ ایک طرف پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے جو کہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہے . بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چودھری نے بیٹے کا نام رکھا . مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے بتایا کہ بیٹے کا نام ''میر حاکم محمود چودھری'' رکھا ہے . بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ بیٹے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام پر رکھا ہے . یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا . بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی . جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا . بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا . جبکہ گذشتہ ہفتے ٹویٹر پیغام میں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی تصویر شئیر کی . بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے . بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ . انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا . بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں . یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح رواں برس 30 جنوری کو ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں