بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی .
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی .
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا .
بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا . یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر277 روپے 93 پیسے بند ہوا تھا .