پا ک بھارت میچ،بھارتی نیتاؤں نے کھیل پر سیاست شروع کر دی

(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاکرے سے قبل بھارتی نیتاؤں نے کھیل پر سیاست شروع کر دی ہے . میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام تر کھیل میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے نیتا شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ کروانے کا مطالبہ کر ڈالا .

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت نہ میچ منسوخ ہوسکتا ہے، نہ بھارت کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے . راجیو شکلا نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس جنہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، ان میں شامل ممالک ایک مرتبہ کھیلنے کا وعدہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے . انہوں نے مزید کہا کہ آپ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکاری نہیں ہوسکتے، آپ کو ایسے ایونٹس میں کھیلنا ہی ہے . . .

متعلقہ خبریں