عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے ،حمزہ شہباز

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگی رہنما حمزہ شہبا زکا کہنا ہے کہ عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبا ز کا کہنا ہےکہ عمران نیازی اپنے آپ کو این آر او دینا چاہتے ہیں، آٹا، چینی، رنگ روڈ اسینڈل آیا تو یاد آگیا نیب میں ترمیم ہونی چاہیے، ایوان صدرمیں آرڈیننس فیکٹری سےاپنےآپ کواین آر او دینا چاہتے ہیں .

حمزہ شہباز کا کہناہےکہ کل وزیراعظم کہتے ہیں کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہے ، بتایا جائے کیا کورونا دیگرممالک میں نہیں آیا؟ بھارت میں مہنگائی کا گراف نیچے آرہا ہے اور یہاں اضافہ ہورہاہے . مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے جھوٹے وعوے کیے گئے، ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 400 فیصد اضافہ کردیا ، ن لیگ کے دو میں کینسر کی دوائیاں مفت دی جاتی تھیں، ن لیگ کے دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا،آج 80 روپے ملتا ہے . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ گیس کا 8 روپے کا یونٹ آج 23 روپے ہے ،عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کرعوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے . . .

متعلقہ خبریں