’’ شہباز شریف خفیہ طور پر راولپنڈی میں داخل ہوئے اور اپنی سیکورٹی چھوڑ کر ۔۔۔‘‘ سینئر صحافی کا بڑا دعوی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس وقت مہنگائی اور عوامی مشکلات پر ایک مرتبہ سامنے آتے ہوئے حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے شہباز شریف کے دورہ راولپنڈی سے متعلق بڑ ا دعویٰ کر دیا . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز سے منسلک صحافی طارق عزیز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ” شہبازشریف 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں خفیہ طور پر داخل ہوئے ایسی بات تھی کہ انہوں نے ڈرائیور، سیکیورٹی عملے اور ذاتی سٹاف کو بھی راستے میں گاڑی سے اتار دیا، عقل والوں کیلئے نشانیاں کافی ہیں .

“شہباز شریف کل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں خفیہ طور پر داخل ہوئے . ایسی کی بات تھی کہ انہوں نے ڈرائیور ، سیکورٹی عملہ ، زاتی سٹاف کو راستے میں گاڑی سے اتار دیا . عقل والوں کے لئے نشانیاں کافی ہیں . .

متعلقہ خبریں