اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

(قدرت روزنامہ)پاکستانی کے نامور اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں . مذکورہ تصویر اداکار عثمان مختار کے مایوں کی تقریب میں لی گئی ہے جس میں ان کی دلہن زنیرہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں .

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عثمان مختار نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہے . مذکورہ ویڈیو میں اداکار کی رسم مایوں کی ادائیگی کو بغور دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن زنیرہ بھی ان کے ہمراہ بیٹھی ہوئی ہیں . تقریب میں زنیرہ انعام پیلے رنگ کے لانگ فراک میں ملبوس نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرون اور پیلے رنگ کے دوپٹے بھی اوڑھے ہوئے تھے . عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز یوں تو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل ہوئی ہیں تاہم اداکار نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہیں . خیال رہے کہ رواں برس عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا تھا . . .

متعلقہ خبریں