وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، رضا ربانی

(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر روسی خودکشی کا کھیل کھیلنا بند کریں، وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کریں .

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غیر یقینی کی صورت حال سے ادارے میں بے عملی پیدا ہوتی ہے، فوجی اداروں میں فوری اور پختہ فیصلے کمانڈ اور کامیابی کا اہم جز ہیں . انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال دیکھیں تو بھارتی وزیر پاکستان پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں، بھارتی آبدوز نے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کی، وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، افغان صورت حال بھی سامنے ہے . رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسی صورت حال میں فوجی کمانڈ کا ڈھانچہ بے یقینی کی صورت حال برداشت نہیں کرسکتا، اس غیر یقینی کی صورت حال کے نتیجے میں کمانڈ کے عہدے رکے ہوئے ہیں، یہ سولین اتھارٹی کا سوال نہیں ہے، کیونکہ موجودہ حکومت نے پہلے ہی سولین اسپیس چھوڑ چکی ہے . سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا ہے کہ احتساب کی نعرے کے خاتمے کے بعد حکومت سول ملٹری تعلقات کا نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں