عرب دنیا

مسجد نبوی؛ داخلی اور خارجی راستوں پر رہنمائی اور نشاندہی کے لیے رنگوں کا استعمال

مسجد نبوی کے چائلد کیئر سینٹر میں بچوں کی دیکھ بھال کیلیے ماہر عملہ موجود ہے تاکہ والدین یکسوئی سے عبادت کرسکیں


سعودی عرب(قدرت روزنامہ)مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف رنگوں سے مزین کردیا گیا تاکہ یہاں آنے اور جانے کے راستوں کی نشاندہی رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے نگراں ادارے نے مسجد نبوی سے باہر نکلنے اور داخل ہونے والوں کے لیے راستوں کو الگ الگ رنگوں سے نشان زد کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی آنے والے نمازیوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ مسجد سے باہر نکلنے کے راستوں کو خاص رنگ سے رنگا گیا۔
ان مخصوص رنگوں کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والوں نمازیوں کو قیام گاہ جانے کے لیے مسجد کے درست دروازے سے باہر نکلنے میں آسانی ہوگی۔

علاوہ ازیں مسجد کے صحن میں بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جو صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک ماہرین کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔
مسجد نبوی میں آنے والے والدین بچوں کو اس چائلڈ کیئر سینٹر میں چھوڑ سکیں گے اور اپنی عبادات یکسوئی اور زیادہ بہتر انداز سے کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 280 ملین سے زائد مسلمانوں نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی تھی۔
سعودی عرب کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک 10 ملین سے زائد مسلمانوں نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *