یوفون نے ’فیس بک موبائل سنٹر‘ لانچ کر دیا، اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ’یوفون‘ نے فیس بک کے اشتراک سے ’فیس بک موبائل سنٹر‘ لانچ کر دیا . ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق فیس بک موبائل سنٹر کے ذریعے یو فون کے صارفین فیس بک کی ایپلی کیشن یا براﺅزر سے ہی کال اور ڈیٹا بنڈل خرید سکیں گے .

اس کے علاوہ اس فیس بک موبائل سنٹر سے یوفون کی دیگر سروسز بھی حاصل کی جا سکیں گی . رپورٹ کے مطابق فیس بک موبائل سنٹر سے استفادہ کرنے کے لیے یوفون کے صارفین کو فیس بک ایپلی کیشن یا براﺅزر میں فیس بک اکاﺅنٹ لاگ ان کرکے اس میں ’Buy Data‘ کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا . اس کے بعد ایک سکرین نمودار ہو گی جس پر مختلف ڈیٹا پیکجز کی تفصیل ہو گی . ان میں سے صارفین اپنی پسند کے پیکج خرید سکیں گے . . .

متعلقہ خبریں