راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ، پندرہ زخمی

راولا کوٹ (قدرت روزنامہ) ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں کھائیگلہ کے قریب تولی پیر روڈ پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے .

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید راولاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا . عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس اسکول وین ایک لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے باعث وہ کھائی میں جا گری . اطلاعات کے مطابق وین میں 30 کے قریب طلبہ طالبات سوار تھے، حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں