پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے . معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے .

دی اکانومسٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے مہنگائی میں 12درجے آگے ہے . رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان سے صرف 3 ممالک ارجنٹائن، ترکی اور برازیل آگے ہیں . دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں اس کی شرح 51 اعشاریہ 4 فیصد ہے . دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 6 فیصد اور برازیل میں یہ شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے . پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ بھارت اس فہرست میں 4 اعشاریہ 3 کی شرح کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہے . دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد ہے . . .

متعلقہ خبریں