اسلام آباد

190ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم پشاور پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب راولپنڈی کی ٹیم ان کیٰ گرفتاری کے لیے پشاور بھیج دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس ضمن میں نیب پنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا روانہ کردیا گیا ہے، گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت میں مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی تھی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کے دوران جج ناصرجاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔
عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر جاری بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت2 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 22 نومبر کو ہونیوالی سماعت میں عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، بشریٰ بی بی گزشتہ سماعت پر بھی اڈیالہ جیل میں منعقدہ عدالتی کارروائی میں شامل نہیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *