اب پنجاب کا بھی ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا: فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا . اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا .

انہوں نے مزید کہا کہ صحت ، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا ، چینی ، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں . وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے . سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے . واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری تبدیلی سرکار سے ناراض ہیں . ایسے میں حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی فراہمی عوام کو ریلیف فراہم کرے گا . . .

متعلقہ خبریں