میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری ، فریال تالپور اور دیگر ملزموں کے خلاف میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، شریک ملزم کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ، عدالت نے شریک ملزم کے وکیل کی جانب سے دائرہ اختیار پر اعتراج اٹھانے پر دلائل طلب کرلئے .

عدالت میں آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور دیگرملزموں کی جانب سے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں کی گئیں جو عدالت نے منظور کرلی . . .

متعلقہ خبریں