شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل ، کہا مرکز ، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں . تفصیلات کے مطابق ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے لیے شہباز شریف نے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کر دی .

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں . انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی . حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی ، مزید مہنگائی ، مزید بے روزگاری ہے . واضح رہے کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی . . .

متعلقہ خبریں