اسلام آباد

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا حکومت اس کیس کو چلانا چاہتی ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت سنجیدگی سے درخواست کی پیروی کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ اگر عدالت نے نوٹس کیا تو بانی پی ٹی آئی کو یہاں پیش بھی کرنا پڑے گا، اس حوالے سے ہدایات لے لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، آپ کیوں جذباتی ہو رہے ہیں، عدالت آپ کو راستہ دکھا رہی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت کا زبانی حکم بانی پی ٹی آئی تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ موبائل سروس کی بندش کے باعث وکلا کا رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو نوٹس ہوا ہے؟ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ نوٹس موصول ہونے پر ہی جواب جمع کرایا ہے۔ آئینی بنچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *