اسلام آباد

ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتی کوششیں تیز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی کاوشیں تیز ہوگئی ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 11ویں اجلاس میں معاشی پیشرفت سمیت اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر متعلقہ وفاقی وزرا، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز، اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی
اجلاس میں کمیٹی کا عالمی کنسلٹنٹس کے ذریعے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے فرو غ کے لیے منصوبے بھی اجلاس میں پیش کیے گئے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے تمام متعلقہ وزارتوں کو پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کی، جبکہ متعلقہ شعبوں کے امور پر اتفاق رائے اور نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

🔴 PTI & SIC Parliamentary Party Meeting | Zartaj Gul Press Conference | D-Chowk Shooting Inquiry



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *