ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 63 ہو گئی

نئے کیسز ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر میں سامنے آئے، قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے 4 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے، جس سے رواں سال ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیو کے 4 نئے کیسز ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر میں سامنے آئے ہیں۔ ڈی آئی خان سے پولیو کا یہ نواں کیس ہے جب کہ ٹانک اور جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر سے اس سال پہلا پولیو کیس ریکارڈ پر آیا ہے۔
پولیو کے مجموعی 63 کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان، 18 کا خیبرپختونخوا، 17 کا سندھ، ایک کا پنجاب سے اور ایک اسلام آباد میں رپورٹ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *