پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے ،وجہ کیابنی؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کردیے۔ پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ موبائل فون صارفین کےساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کیے گئے۔ پی ٹی اے کے مطابق فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار507 آئی ایم ای آئی ( IMEI) بلاک کیے گئے جب کہ گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے۔