’کیا یہ سب دکھاوے کے لیےہے‘ ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں لیکن بچن خاندان یا ایشوریا رائے کی جانب سے کبھی بھی اس موضوع پرن کھل کر بات نہیں کی گئی۔
طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں جوڑے نے اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول کی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی جس سے طلاق کی قیاس آرائیوں نے دم توڑا۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ایک ساتھ دیکھ کر صارفین نے مختلف تبصرے کیے کسی نے ان کو ایک ساتھ دیکھ کر دعائیں دیں تو کسی نے ابھیشیک کے انداز کی تعریف کی کہ نظر آ رہا ہے کہ وہ ایشوریا سے کتنا پیار کرتے ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ جب اس جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے تو طلاق کی باتوں سے اپنا تماشا کیوں بنوا رہے ہیں۔
چند صارفین کا کہنا تھا کہ طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشیک اور ایشوریا نے ایک ساتھ آ کر بہترین جواب دیا ہے تو کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ سب دکھاوے کے لیے ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں تمام نظریں انہی پر ہیں؟
یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔