آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا


کراچی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلئے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول:
تاریخ میچ مقام
19 فروری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کراچی، پاکستان
20 فروری بنگلا دیش بمقابلہ بھارت دبئی
21 فروری افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا کراچی، پاکستان
22 فروری آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ لاہور، پاکستان
23 فروری پاکستان بمقابلہ بھارت دبئی
24 فروری بنگلا دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ راولپنڈی، پاکستان
25 فروری آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا راولپنڈی، پاکستان
26 فروری افغانستان بمقابلہ انگلینڈ لاہور، پاکستان
27 فروری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش راولپنڈی، پاکستان
28 فروری افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا لاہور، پاکستان
1 مارچ جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ کراچی، پاکستان
2 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت دبئی
4 مارچ سیمی فائنل 1 دبئی
5 مارچ سیمی فائنل 2 لاہور، پاکستان
9 مارچ فائنل لاہور، پاکستان (بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *