سام کونسٹاس سے الجھنے والے ویرات کوہلی بھاری جرمانے سے کیسے بچے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کے چوتھے ٹیسٹ میں سام کونسٹاس کو کندھا مارنے پر انڈین اسٹار بلے باز ویرات کوہلی پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس بھاری جرمانے کے بعد ویرات کوہلی نے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ سے ملاقات کی جو 10 منٹ تک جاری رہی۔
ریفری سے اس ملاقات میں سابق انڈین کپتان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
کوہلی کی جانب سے غلطی تسلیم کیے جانے کے بعد ان پر عائد بھاری جرمانے کو لیول 1 کے جرم کا الزام عائد کیا گیا، جو میدان میں ہاتھا پائی کی سب سے ہلکی سزا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات، 26 دسمبر) کوہلی نے کھیل کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی سام کونسٹاس کو دانستہ کندھا مارا تھا، انہیں ایسا کرتے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا تھا