انسداد دہشتگردی عدالت،تحریک انصاف کےمزید 153 کارکنوں کی رہائی کا حکم،24 کی ضمانتیں مسترد
عدالت نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلی جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی، دہشتگردی عدالت کے جج کا تحریک انصاف کے اڈیالہ جیل،اسلام آباد کی جیلوں میں بند مذکورہ کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا
تھانہ کراچی کمپنی کے 58 ملزمان میں سے 52 کی ضمانتیں منظور جبکہ 6 کی خارج،،تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج،،تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1 کی درخواست ضمانت خارج،،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں.
ذرائع کے مطابق تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج،،تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور، تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور جبکہ 3 ملزمان کو ضمانت نہ مل سکی،،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 1 ملزم کی ضمانت منظور ہوئی۔۔
۔!!!نو مئی کے 7 مقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانتوں پر سماعت اعجاز چوہدری کے وکیل دلائل کیلئےپیش نہیں ہوئے اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کہتے ہیں کہ فیصلہ نہیں کرتے اور خود دلائل نہیں دیتے۔ آج آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ دلائل نہ دیئے تو فیصلہ کر دوں گا۔