نیو گوادر ایئرپورٹ کو ایک بار پھر 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 20 جنوری سے ایک بار پھر آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا گیا، ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیاتفصیلات کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 20 جنوری کو آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔سول ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگاسی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایرلائنز کو آگاہ کردیا، اس ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے، ابتدائی طور پر قومی ائیرلاین پی آئی اے پروازیں چلاکر ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ملکی اور غیر ملکی ایرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار ک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *