190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا: عمران خان پُرعزم ہیں، کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 8 فروری کو پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاج کی ہدایت کی ہے اور شٹر ڈاؤن کی کال بھی دی جائے گی جبکہ تمام صوبوں سے پارٹی رہنما، ارکان اسمبلی اور کارکن احتجاج میں شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمران خان 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی پرعزم ہیں۔ہ وہ کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے حوالے سے خاص طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پورے خیبر پختونخوا سے قافلے پشاور میں جمع ہوں گے، ہم یوم سیاہ منائیں گے اور شٹر ڈاؤن کی بھی کال دیں گے۔
فیصل چوہدری کے مطابق اسی طرح سے تمام صوبوں میں اور پارلیمنٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *