ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری: چینی کمپنی کے تعاون سے ملک میں جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاؤشیں جاری ہیں۔
نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی اور نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے موقع فراہم ہوگا۔
چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ اپریل میں ان بوگیوں کی تعیناتی متوقع ہے۔ دوسری طرف رسالپور میں تیار شدہ 115 جدید بوگیوں کی کراچی پورٹ پر تعیناتی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اقتصادی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *