اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے ،اب لائن کٹ چکی ہے، کامران مرتضی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے، لیکن اب لائن کٹ چکی ہے اور اسٹیبلشمنٹ نو مئی کے واقعات سے پیچھے نہیں ہٹے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے :نجی ٹی وی: سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کامران مرتضی نے کہا کہ حکومت کے پاس نو مئی سے متعلق فیصلے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اور سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ان کے لیے حیران کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کے چالان پیش ہو چکے ہیں، وہ سیاسی ورکرز کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو ان کے مطابق بیوقوفی سے کم نہیں۔مذاکرات سے متعلق سوال پر سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا، اور یہ بھی سوال اٹھایا کہ دوسری طرف والے انہیں سیاسی ورکر مانیں گے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *