پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نوازشریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی:بیرسٹر سیف
پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نوازشریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف رہنماﺅں اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسے عناصر سرگرم ہوچکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو، پی ٹی آئی ملک میں امن کے لئے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، وزراء اپنے حلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔