خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے، سربراہ احتساب کمیشن قاضی انور کا انکشاف


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے سربراہ قاضی انور نے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر لب کشائی کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارتوں سے متعلق کچھ شکایات ہمیں موصول ہوئی تھیں، جس پر کچھ وزیروں کو بلایا بھی تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے وزرا کو بلا کر بتایا کہ آپ کی وزارتوں میں یہ یہ غلطیاں ہورہی ہیں۔ محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں گی۔
قاضی انور نے کہاکہ حکومت کی جانب سے یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی، اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جس طریقے سے گندم خریدی گئی وہ بھی مشکوک معاملہ ہے، ہم نے اگلے ہفتے گندم اسکینڈل پر اجلاس بلایا ہے، عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ جو بھی وزیر کرپٹ ہے اسے ہٹا دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *