خواتین کیساتھ رقص و سرور کی محفل کے بعد ڈرائیونگ ، ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کا لرزہ خیز ایکسیڈنٹ

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد روڈ پر چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کے ساتھ حادثہ پیش آنے کے باعث ان کے ہمراہ کچھ خواتین میں سے 2 زخمی ہوگئیں۔ 2 گارڈز کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایاز میمن موتی والا کی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن میں انہیں چند خواتین و حضرات کیساتھ شراب کی بوتل ہاتھ میں پکڑے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقص و سرور کی محفل کے بعد نشے کی حالت میں ایاز میمن موتی والا اپنی کار میں موجود تھے جس دوران وہ حادثہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا جرم ہے تو پھر ایاز میمن موتی والا ڈرائیو کیوں کر رہے تھے جس کے باعث وہ سنگین حادثہ پیش آیا۔