عرب دنیا

قومی دن کے موقع پرفلائٹ کے کرایوں میں کمی،ملازمین کو4چھٹیوں کی خوشخبری سنادی گئی

دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 4 چھٹیوں اور ایمریٹس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سال 2021ء کا آخری وقفہ یوم یادگاری اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر بدھ یکم دسمبر سے ہفتہ 4 دسمبر تک چلے گا ، اس موقع پر دبئی کے فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس نے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے یورپ اور شمالی امریکہ کے منتخب مقامات پر خصوصی ہوائی کرایوں کا اعلان کیا ہے ،

مسافر 15 جون 2022 تک سفر کے لیے 7 نومبر 2021ء تک خصوصی کرایوں کی بکنگ کر کے موسم سرما کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی شروع کر سکتے ہیں کیوں کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی دسمبر کے پہلے ہفتے میں 4 دن کے وقفے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اکانومی کلاس اور بزنس کلاس کے مسافر اکانومی کلاس میں 1,945 درہم اور بزنس کلاس میں 9,995 درہم سے استنبول کا دورہ کر سکتے ہیں ، زیورخ کی قیمتیں اکانومی کلاس میں 2,105 درہم اور بزنس کلاس میں 10,995 درہم سے شروع ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ چھٹیاں گزارنے والے لندن کی فلائٹس اکانومی کلاس میں 2,255 درہم اور بزنس کلاس میں 11,335 درہم سے بک کر سکتے ہیں جب کہ مانچسٹر کے ٹکٹ اکانومی کلاس میں 2,295 درہم اور بزنس کلاس میں 12,235 درہم سے شروع ہوتے ہیں ،

اکانومی کلاس میں 2,185 درہم اور بزنس کلاس میں 11,995 درہم سے پیرس اور اکانومی کلاس میں 2,285 درہم اور بزنس کلاس میں 11,555 درہم سے ڈبلن کا سفر کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح میونخ فلائٹ ٹکٹ اکانومی کلاس میں 2,185 درہم اور بزنس کلاس میں 10,985 درہم سے شروع ہوتے ہیں ، نیویارک کے کرائے اکانومی کلاس میں 3,205 درہم اور بزنس کلاس میں 14,655 درہم سے شروع ہوتے ہیں ، ایمریٹس کی جانب سے اکانومی کلاس میں 3,285 درہم اور بزنس کلاس میں 18,995 درہم سے لاس اینجلس کے سفر کے لیے پیشکش کی گئی ہے جب کہ اکانومی کلاس میں 3,005 درہم اور بزنس کلاس میں 16,755 درہم سے بوسٹن اور اکانومی کلاس میں 3,245 درہم اور بزنس کلاس میں 18,555 درہم سے میامی کا سفر ممکن ہوگا ، ٹورنٹو سے 3,775 درہم اکانومی کلاس میں اور 15,495 درہم میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بک کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں