بھارت یاافغانستان، آج میچ کون جیتے گا؟ انضمام الحق نےپیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق نے بھی آج بھارت کے خلاف افغانستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہے مگر اب بھارت دباؤ میں نہیں، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو پھینٹی لگا دیں گے یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔
دوران پروگرام سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ افغان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، افغان اسپنرز بہت اچھی فارم میں ہیں، اس لیے افغانستان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور افغانستان کا اگلا میچ آج شام کو ہوگا، افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔