دنیائے کرکٹ کے ’باس ‘کرس گیل کی چھٹی ، محمد رضوان کونسا اعزاز چھیننےوالے ہیں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔ محمد رضوان 79 رنز بنا کرناقابل شکست رہے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹونٹی رنز بنائے۔تاہم محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ریکارڈ سےصرف چار رنز دور ہیں۔ کرس گیل نے 2015ء میں 1665 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان ایک سال میں 900 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے بیٹسمن بھی بن گئے، ساتھ ساتھ انہوں نے اس سال کا دسواں ففٹی پلس انفرادی اسکور بنایا ۔ وہ ایک کیلینڈر سال میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ محمد رضوان مجموعی ٹی ٹونٹی میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹونٹی رنز بنائے ہیں۔