ہم کوئی دبائو قبول نہیں کریں گے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو تاریخی جھٹکا دیدیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ، پاکستان تحریک انصاف کے دباؤ پر نہیں جھکے گا۔ اس حوالے سے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دو وفاقی وزراء کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کے خلاف اس کی قانونی کارروائی ختم کرنے کیلئے ڈالے جانے والے نئے دباؤ کے سامنے جھکنے کا امکان نظر نہیں آتا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ماتحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ اس نے عوامی دباؤ کو برداشت کیا ، اور اس سے قطع نظر کہ اس کی جانب سے موجودہ سال کے دوران دباؤ متعدد بار آیا ہے۔ہر مرتبہ یہ وفاقی حکومت یا دیگر سیاستدانوں کے ردعمل کو نظر انداز کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلے کرنے کے لیے آگے بڑھا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے ساتھ اُس وقت متعدد وفاقی وزراء ہوں گے جب الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ چند دنوں میں ان دونوں کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائی کا دوبارہ آغاز کرے گا۔.
وزیراعظم نے ان سے اظہار یکجہتی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کو بتایا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات کی بات اپنے مفاد میں نہیں ہیں بلکہ پوری حکومت کی جانب سے کی تھی اور یہ کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی دوسرا رہنماء اس معاملے پر ان کے ساتھ کھڑا نہیں۔27 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء کو ای سی پی اور سی ای سی کے خلاف نازیبا ریمارکس اور سنگین الزامات پر انہیں جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات جمع کرانے کے لیے مزید 15دن کی مہلت دی تھی۔ جبکہ دو ماہ قبل ستمبر میں ای سی پی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں نے ای ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو متعارف کرانے کے حکومت کے یکطرفہ فیصلے پر کئی اعتراضات اٹھائے تھے۔اعتراضات کی تشہیر کے صرف ایک دو دن بعد سواتی نے ای سی پی پر رشوت لینے اور ہمیشہ دھاندلی کرنے کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ ایسے اداروں کو آگ لگا دینا چاہئیے۔ چند گھنٹوں کے بعد فواد چوہدری نے سی ای سی کو اپوزیشن کا ماؤتھ پیس کہا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپوزیشن کے ہیڈ کوارٹر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ایسی کئی مثالیں ہیں کہ ای سی پی پر سازگار فیصلوں کو دبانے کے لیے سرکاری دباؤ ڈالا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔یہ سینیٹ پینل کی بحث کے دوران تھا کہ اعظم سواتی نے ای سی پی جیسے اداروں کو جلانے کے مشہور ریمارکس دیے تھے اور اس کے بعد فواد چوہدری بھی چیف الیکشن کمشنر پر برس پڑے تھے۔ باضابطہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان پر مشتمل پورا الیکشن کمیشن اپنے استعفے دے دے تا کہ حکومت نئی تقرریاں کرے۔ سینیٹ کمیٹی کو اپنے تفصیلی جواب میں ای سی پی نے لکھا تھا کہ جن ترامیم پر اسے اعتراض ہے، اس سے منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کے لیے اس کے آئینی اختیارات اور فرائض چھین لیے گئے ہیں اور اس لیے وہ ایسی تبدیلیوں سے کسی قیمت پر اتفاق نہیں کر سکتا۔ایک مرحلے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ای سی پی کا کوئی اختیار چھین کر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) یا کسی دوسرے ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کا واحد فورم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے بات کی اور انہیں اس بات پر قائل کیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی منظوری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔ تاہم بعد میں اس حوالے سے معلوم ہوا کہ ان کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔