1 کلو خربوزے کی قیمت 38 لاکھ روپے ۔۔ اس خربوزے میں ایسا کیا ہے جواس کی قیمت اتنی ہے اور اسکی حفاظت کے لیے گارڈ رکھنے پڑتے ہیں؟
مختلف اقسام کے خربوزوں کو ملا کر اسے بنایا گیا ہے اور یہ مخصوص قسم جاپان کے شمالی علاقہ یوباری میں اگایا جاتا ہے . اسی لیے اسے یوباری ملن یا یوباری کنگ ملن کے نام سے جانا جاتا ہے اور پورے جاپان میں مشہور ہے . یہاں ساتھ ہی ساتھ یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک کلو یوباری خربوزے کی قیمت 38 لاکھ روپے ہے، موسم گرما میں جب اس کی فصل پک کر تیار ہوتی ہے تو یہ انتہائی مہنگا ہونے کے باجود بھی ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے بعض اوقا ت تو اس پھل کی نیلامی بھی کی جاتی ہے . مزید یہ کہ یوباری نامی اس پھل کو بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اسے انتہائی محفوظ ایک گرین ہاؤس میں اگایا جاتا ہے . انتہائی قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کی حفاظت کیلئے گارڈ رکھے جاتے ہیں . انتہائی لذیز اور مہنگا ہونے کے باوجود جاپانی لوگ تحفے کے طور پر لوگوں کو یہ اکثر دیا کرتے ہیں اور یہی انکی قدیم روایات ہے . مختصراََ یہ کہ یوباری ملن نامی یہ خربوزہ تحفے کے طور پر دینا جاپانی لوگ بڑے فخر کی بات سمجھتے ہیں . . .