ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح اور افغانستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا ہے . وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے عالمی ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے .

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ مبارک ہو بھارت، آپ نے جو گڑھا کھودا اسی میں جا گرے . انہوں نے کہا ہے کہ جسی کرنی ویسی بھرنی . واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے باہر کردیا ہے . . .

متعلقہ خبریں