راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میں فائٹر ہوں اور کسی کو ایسے ہی نہیں چھوڑتا ،اب میں یہ قانونی جنگ بھی لڑوں گا . انہوں نے مزید کہا کہ اب میرے وکیل سلمان نیازی اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے . کرس گیل کی ریٹائرمنٹ ، شاہد آفریدی کا عظیم بلے باز کو شاندار خراج تحسین واضح رہے کہ پی ٹی وی میں لائیو ٹرانسمیشن کے دوران قومی ہیرو شعیب اختر اور سپورٹس اینکر نعمان نیاز کے درمیان ہونے والا تنازع طول پکڑ گیا جس کے بعد پی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا . راولپنڈی ایکسپریس کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا ،کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں تین ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے . کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر کسی اور پروگرام میں شریک نہیں ہو سکتے تھے . نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر کے استعفے کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا .
. .Utterly Disappointed. After miserably failing to safeguard my respect & repute while i was working for PTV, they have now sent me a Recovery Notice. I am a fighter & will not give up & fight this legal battle. My lawyer @SalmanKNiazi1 will take this forward according to law.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 7, 2021