سپر 12 مرحلے کے سلسلے میں آخری میچ بھارت اور نمیبیا کے درمیان کھیلا گیا . بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آخری مرتبہ اپنی ٹیم کی قیادت کی . بھارت نے نمیبیا کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، تاہم بھارتی ٹیم اس فتح کے باوجود سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالی فائی کرنے میں ناکام رہی . . .
دبئی(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آخری مرحلے میں داخل ، سپر 12 کے آخری میچ میں بھارت نے نمیبیا کو شکست دے دی، ایونٹ کا میزبان سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہا . تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا دبئی میں اختتام ہو گیا .
متعلقہ خبریں