انہوں نے کہا کہ پاک انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوگا . کرسٹین ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان میں اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر دیئے گئے ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرنے اور 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی بھی حامی بھرلی ہے، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی . علاوہ ازیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ ہو .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے پاک انگلینڈ سیریز پر بھی مسرت کا اظہار کیا .
متعلقہ خبریں