پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا نے بھارتی حکومت سے معاشی امداد کیلئے خط لکھ دیا


نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر انڈیا کو طویل فاصلے کے روٹس پر پائلٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات اور آرام کی مدت کو عارضی طور پر بڑھانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایئر لائن کو پاکستان کی فضائی حدود پر عائد پابندی سے نمٹا جاسکے ۔ جاری میمو میں کہاگیا ہے کہ یہ استثنی 30 اپریل سے شروع ہونے والے تقریبا 2 ہفتوں کے لیے ہے اور اس کا اطلاق ایئربس اور بوئنگ کے طویل فاصلے تک سفر کرنے والے جیٹ طیاروں پر ہوگا۔برطا نوی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ استثنی اس وقت دیا گیا ہے جب اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جا رہا ہے۔میمو میں بتایا گیا ہے کہ استثنی سے پائلٹس اور کیبن کریو کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹ ڈیوٹی کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا جو عام طور پر ڈیوٹی کے لیے رپورٹ کرنے اور پرواز سے متعلق سرگرمیوں کے اختتام کے درمیان کا وقت ہوتا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کے اخراجات میں اضافے اور طویل سفر کے اوقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پائلٹس کو بھیجے گئے میمو کے مطابق 12 گھنٹے تک کی پرواز کے لیے پائلٹ فلائٹ ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ مدت گزشتہ 14 گھنٹوں کے مقابلے میں اب 16 گھنٹے ہے جبکہ 14 گھنٹے سے زیادہ کی پروازوں کے لیے ڈیوٹی کی مدت 22 گھنٹے کے بجائے 24 گھنٹے ہو گئی ہے۔موجودہ حدود میں عملے کے لئے بالترتیب 4 گھنٹے اور 12 گھنٹے کے اضافی آرام کی مدت کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔د وسری جانب پاکستانی فضائی حدودکی بندش پر بھارتی ایئرلائنزسرکارسے مددمانگنے لگیں،ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے معاشی امداد کیلئے خط لکھ دیا۔ایئرانڈیاکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی ایک سال تک برقراررہی تو50ارب روپے کانقصان ہوگا،پاکستانی فضائی حدودکھلنے تک ایئرلائن کومعاشی امدادملنی چاہیے۔ایئر انڈیا نے خط میں بتایا کہ حکومتی سبسڈی کے بغیرایئرلائن کیلئے سروسز برقراررکھنامشکل ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert