بلوچستان اسمبلی ‘ مائنز اینڈ منرلز بل پر اعراضات اپوزیشن کا واک آوٹ
جن چیزوں کو نکالا گیا تھا اصل بل میں دوبارہ شامل کرکے دھوکہ کیا گیا ’اپوزیشن کا الزام

اسپیکر تحقیقات کرکے قابل اعتراض نقاط کو دوبارہ زیربحث لاکر نظر ثانی کی جاہیگی‘وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مائنز اینڈ منرلز بل پر اعراضات اپوزیشن کا واک آوٹ وزیراعلی کی اپوزیشن سے ملاقات ، مائنز اینڈ منرلز بل سے جن جن چیزوں کو نکالا گیا تھا اصل بل میں دوبارہ شامل کرکے دھوکہ کیا گیا جس پر شدید احتجاج کرینگے ، ڈاکٹر مالک بلوچ ، وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ اسپیکر اس کی تحقیقات کریگی اور قابل اعتراض نقاط کو دوبارہ زیربحث لاکر نظر ثانی کی جاہیگی۔
کوئٹہ/ جمعہ کو اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے مائنز اینڈ منرلز بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر اپوزیشن کے ساتھ دھوکہ کرتے ہوئے بل میں موجود چند قابل اعتراض نقاط جنہیں کمیٹی میں نکال دیا گیا بعد ازاں اصل بل میں وہ نقاط شامل کی گئی ہے جو پارلیمانی تاریخ میں بدترین خیانت تصور ہوگی ، اس مسئلہ پہ اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کیا ۔
وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اسپیکر اس امر کی تحقیقات کریگی کہ جو شق نکال دیئے گئے تو انہیں اصل بل میں بعد ازاں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا اور قابل اعتراض نقاط پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشاورت سے وہ نقاط نکال کے لیئے بل پر کمیٹی بناکر نظرثانی کی جاہیگی ، دریں اثنا نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں لرینگے اور بددیانتی میں شامل کردہ قابل اعتراض نقاط کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جاہیگا۔
