باہمی ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پلڑا بھاری

لاہور(قدرت روزنامہ) باہمی ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 میچز میں گرین شرٹس نے 13 اور حریف نے 9 جیتے، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے 3،3 فتوحات حاصل کی ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے 2010ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں مائیکل ہسی کی شاندار بیٹنگ کے باعث 3 وکٹ سے مات ہوئی تھی، اس بار شکست کا بدلہ چکانے کا موقع ہوگا ، بھارت میں کھیلے گئے 2016ء کے میگا ایونٹ کے باہمی مقابلے میں کینگروز 21 رنز سے سرخرو ہوئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert