رضوان اور شعیب کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، شعیب اختر کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بیمار پڑجانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے . سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ پریشان کن خبریں موصول ہورہی ہیں کہ شعیب ملک اوررضوان فلو کا شکار ہوگئے ہیں .

اہم کھلاڑیوں کے بیمار پڑجانے پر شعیب اختر نےانتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اس کے بعد بھرپور طریقے سے کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے اور فلو ان کے آڑے نہیں آئے گا . سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی آرام کررہے ہوں گے، مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے اسٹیم اور دوائیاں بھی لے رہے ہوں گے . سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیتنا ہماری کرکٹ کی بہتری سے زیادہ ہماری قوم کا مورال بلند ہونے کے لیے بہتر ثابت ہوگا کیوں کہ قوم کو اصل جوش کا انجیکشن ورلڈکپ جیت کر لگے گا . یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا . . .

متعلقہ خبریں