کوئٹہ ،دوسری شادی پر بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خلجی کالونی اسپنی روڈ میں ایک دلخراش واقعے میں نعمت اللہ نامی شخص کو اس کی پہلی بیوی بخت بی بی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نے دس روز قبل دوسری شادی کی تھی، جس پر پہلی بیوی شدید طیش میں تھی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
