عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی . تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 81.51 ڈالرز فی بیرل پر آگئیں .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں ایک 1.6 فیصد تک کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51 ڈالرز پر آگئیں . امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہو گئی . عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوگیا . واضح رہے حکومت نے05 نومبر کو آئی ایم ایف کے دباؤ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں4 روپے کا اضافہ کیا تھا، پیٹرول لیوی بڑھا کر 9.62 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے،لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے . پیٹرول پر لیوی 5.62 روپے سے بڑھا کر9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹرلیوی 5.14 روپے عائد تھی جو 4 روپے کے اضافے سے اب9.14 روپے ہوگئی ہے . ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹرلیوی 2.6روپے جبکہ لائٹ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی زیرورہے گی . لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیاگیاہے . یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک9 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے . 15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات37.26 روپے تک مہنگی کی گئی ہیں . پیٹرول کی قیمت37.26 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل31.86روپے،لائٹ ڈیزل فی لیٹر36.42 روپے اضافہ کیا گیا . حکومت نے 15جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں36,53 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا . . .

متعلقہ خبریں