بعد ازاں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی وڈیوز دیکھنے کے بعد انہوں نے موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا . عمر نے مصر میں طنطا سے سعودی عرب میں ینبع تک کے سفر میں 1200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا . تقریبا 48 گھنٹوں کے اس سفر میں عمر کے ساتھ ان کی اہلیہ اسما الجنزوری بھی تھیں . مصری جوڑے کے مطابق مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کے سبب انہیں سفر کے دوران میں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا . . .
قاہرہ (قدرت روزنامہ)مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا . میڈیارپورٹس کے مطابق مصری شہری عمر ابو دادنے بتایاکہ انہیں بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں سے عشق تھا جبکہ وہ اس وقت سائیکل چلایا کرتے تھے .
متعلقہ خبریں