انا للہ وانا الیہ راجعون ،معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ترین اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے . نجی ٹی وی کے مطابق سہیل اصغر گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے اور ان کے معدے کی سرجری ہوئی تھی .

جس کے بعد وہ شدید علیل ہو گئے تھے . سہیل اصغر آج انتقال کر گئے ہیں . سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی . سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار تھے . انھوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا . ان کے مشہور ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، دکھ سکھ،حویلی سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں . سہیل اصغر کے انتقال پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی . . .

متعلقہ خبریں