مقبوضہ کشمیر، پاکستان کی آسٹریلیا سے ہار کے بعد شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سرینگر(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا سے ہار کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک 36 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا . کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے کائوسہ خاصلہ کے رہائشی شخص کی شناخت ریاض احمد کے نام سے ہوئی ہے .

مرحوم وادی کشمیر کے معروف کرکٹر وسیم کاچرو کا بھائی ہے . متوفی کے اہلخانہ نے بتایا کہ ریاض کو گھر میں ہی دل کا دورہ پڑا اور اسے فوری طور پر سری نگر کے جہلم ویلی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا . . .

متعلقہ خبریں