اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پر غور کیلئے سر جوڑ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پر غور کیلئے سر جوڑ لیے ۔ ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر غور کے لیے اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس اسٹیئرنگ کمیٹی کےارکان ویڈیولنک پر شریک ہیں ، اجلاس میں پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر قانون سازی کے حوال سے بھی امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔
بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط پر غور کیا جائے گا کیوں کہ اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے اپوزیشن سے تعاون مانگا ہے ، اپوزیشن اسٹیرنگ کمیٹی آج اسپیکر کے خط کا جواب بھی بھجوائے گی ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے ، لانگ ‘ شارٹ یا کوئیک مارچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، لانگ مارچ ہو ، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے ، جس کا کام عوام کو صرف دھوکا دینا ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے ، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں ، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے ۔

WhatsApp
Get Alert